Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کہتے ہیں جس کو عشق ہمارا ہی نام ہے

شاہ نیاز احمد بریلوی

کہتے ہیں جس کو عشق ہمارا ہی نام ہے

شاہ نیاز احمد بریلوی

MORE BYشاہ نیاز احمد بریلوی

    کہتے ہیں جس کو عشق ہمارا ہی نام ہے

    شور‌ و فغاں کی اپنے یہاں دھوم دھام ہے

    گر پھونک دوں جہاں کو تو کچھ عجب نہیں

    میں آگ کا بھبوکا ہوں میرا یہ کام ہے

    ہوش و خرد سے ہم کو سروکار کچھ نہیں

    ان دونوں صاحبوں کو ہمارا سلام ہے

    منزل ہماری پاتے ہیں کب شیخ و برہمن

    اسلام و کفر سے پرے اپنا مقام ہے

    دیر و حرم میں اور کلیسا کنشت میں

    بھرتا ہمارے نام کا دم ہر کدام ہے

    پر اک نیازؔ اپنے سے ہم راز ہے کہ وہ

    شاہ نجف امیر عرب کا غلام ہے

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان نیاز بے نیاز (Pg. 160)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے