اگر پردے سے باہر وہ سراپا نور ہوجائے
اگر پردے سے باہر وہ سراپا نور ہوجائے
یہیں اک وادیٔ ایمن بنے اک طور ہو جائے
فغان دل شکست صد حجاب نور ہوجائے
نگاہ شوق کیوں صحرا نورد طور ہوجائے
مسخر جس نظر نے کرلئے کون مکاں دونوں
عجب کیا کائنات دل اگر مسحور ہوجائے
تصور جب رخ تاباں کا ہو میری نگاہوں میں
تجلی سےبنے کون ومکاں معمور ہوجائے
تمہارے ذکر میں ہیں تیرو نشتر کے مزے قاتل
تمہارا نام تسکین دل رنجور ہو جائے
- کتاب : دیوان قاتل (Pg. 297)
- Author : شاہ قاتلؔ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.