آنکھ جو دیکھ ہو گئے مغرور
آنکھ جو دیکھ ہو گئے مغرور
دل پکارا ہنوز دلی دور
رو چھپایا جو مہر سے احمق
اڑ گیا منہ سے شیخ چلی نور
جبر اس اس طرح اٹھائے ہیں
دیکھ عالم مجھے ہوا مجبور
غیر حق سے جو حق کو مانگ لیا
شیخ جی پر کرے نہ کھلّی حور
عشقؔ کس بات پر لگایا دل
تھی بتوں کی تو دلبری مشہور
- کتاب : کلیات رکن الدین عشقؔ اور ان کی حیات و شاعری (Pg. 101)
- Author : قریشہ حسین
- مطبع : دی آزاد پریس، پٹنہ (1979)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.