Font by Mehr Nastaliq Web

میری مشکل کو حل کر دو میرے مشکل کشا تم ہو

شاہ تقی راز بریلوی

میری مشکل کو حل کر دو میرے مشکل کشا تم ہو

شاہ تقی راز بریلوی

MORE BYشاہ تقی راز بریلوی

    میری مشکل کو حل کر دو میرے مشکل کشا تم ہو

    وصی مصطفیٰ تم ہو نصیری کے خدا تم ہو

    خدا شاہد ہے اس شمع فروزاں کی ضیا تم ہو

    میں ہرگز یہ نہیں کہتا تمہیں میرے خدا تم ہو

    ابھی تک حسرت دیدار کی حد تک نہیں پہنچا

    میں اب سمجھا ہوں یہ جا کر نظر کی انتہا تم ہو

    شعاع حسن یوف ہے تمہارے حسن کا پرتو

    تمہیں خورشید اوج معرفت ہو پر ضیا تم ہو

    زمانہ رازؔ کے راز دروں کو خاک سمجھے گا

    حقیقت ہے بس اتنی رازؔ کے حاجت روا تم ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے