اسیر کاکل خم دار ہوں میں
اسیر کاکل خم دار ہوں میں
گرفتار کمند یار ہوں میں
ترے آئینہ رو کوں دیکھ حیرت
سراپا صورت دیوار ہوں میں
کیا یک آہ سوں اعدا کو فانی
عجب شمشیر جوہر دار ہوں میں
رکھا ہے پیچ دے کر دل کوں میرے
فدائے چیرۂ بلدار ہوں میں
دیکھایا ہوں جب اوس لیلیٰ صف کوں
دل دیوانہ مجنوں وار ہوں میں
بت گیسو درازی دیکھ بر میں
نثار رشتۂ زنار ہوں میں
ترابؔ نقش پائے مومنا ہو
سگ درگاہ ہشت و چار ہوں میں
- کتاب : دیوان تراب (Pg. 269)
- Author : شاہ تراب علی دکنی
- مطبع : انجمن ترقی اردو (پاکستان) (1983)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.