جب سے نظر آئی ہے وہ شمشاد کی صورت
جب سے نظر آئی ہے وہ شمشاد کی صورت
پکڑی ہے اسی دن سے میں آزاد کی صورت
اے بلبلو یہ چہچہے آفت ہیں تمہارے
دکھلا دیں گے اک دن کسی صیاد کی صورت
اس وقت کوئی دیکھے گنہ گار کی حالت
جس وقت نظر پڑتی ہو جلاد کی صورت
مجذوب کے مشتاق عبث ہوتے ہو یارو
جا دیکھو کسے صاحب ارشاد کی صورت
کس طرح ترابؔ اور کی بھاوے مجھے تصویر
دل میں تو مرے بس گئی استاد کی صورت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.