Sufinama

کہو مجھ سے مت اپنے جانے کی بات

شاہ تراب علی قلندر

کہو مجھ سے مت اپنے جانے کی بات

شاہ تراب علی قلندر

MORE BYشاہ تراب علی قلندر

    کہو مجھ سے مت اپنے جانے کی بات

    سناؤ نہ پھر رنج آنے کی بات

    خدا سے ڈرو اور باتیں کرو

    بڑھاتے ہو کیوں جی گھٹانے کی بات

    چلے کہہ کے تم ہم کو مت بھولنا

    بھلا یہ بھی ہے کوئی بھلانے کی بات

    کبھی تو رلا دے ہے اک بات میں

    کرے ہے کبھی وہ ہنسانے کی بات

    حریفوں کی تعریف مجھ سے نہ کر

    سمجھتا ہوں میں یہ چھڑانے کی بات

    کوئی کیا سمجھ کر کچھ اس سے کہے

    نہ مانے جو اپنے بے گانے کی بات

    نہ کہہ بیٹھے رہنا میں آتا ہوں جلد

    کہ ہے یہ ہمارے اٹھانے کی بات

    چھپائی نہ مجھ سے گئی کیا کہوں

    محبت میں تھی جو چھپانے کی بات

    ترابؔ اور کیا اس سے زیادہ کہے

    سنا دے جو کچھ تھی سنانے کی بات

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے