یاد آئے رات بھر گیسوئے سلطان جمال
یاد آئے رات بھر گیسوئے سلطان جمال
شب زدوں کے گھر پہ برسا خوب باران جمال
پہنچی ان کے روئے انور پر تو پھر پلٹی نہیں
ہو گئی ہر اک نگاہ عشق قربان جمال
انجمن میں آپ کی شمس و قمر کا تذکرہ
وہ کرے رکھتا نہ ہو جو شخص عرفان جمال
خود بخود ہی جھک گئی فرط عقیدت سے جبیں
بن گیا ان کا ادب ہی آج دربان جمال
نذر سب دندان کر کے عاشق دلگیر نے
دے دیا ہم کو شعور ذکر دندان جمال
تا قیامت چار یار مصطفیٰ کی شکل میں
جگمگائیں گے دلوں میں بن کے ارکان جمال
جلوۂ سرکار نے شاہدؔ اجالا کر دیا
بڑھ رہا تھا دل کی جانب میرے فقدان جمال
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 185)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.