Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دشمنوں کے درمیاں بھی خوف کب زینب میں ہے

شاہد رضا شاہجہان پوری

دشمنوں کے درمیاں بھی خوف کب زینب میں ہے

شاہد رضا شاہجہان پوری

MORE BYشاہد رضا شاہجہان پوری

    دشمنوں کے درمیاں بھی خوف کب زینب میں ہے

    حضرت شبیر سا غیظ و غضب زینب میں ہے

    باپ بیٹے بھائی سب دیں پر نچھاور کر دئے

    جذبۂ ایثار و قربانی عجب زینب میں ہے

    کوفیوں کی قید میں بھی ہے شریعت کا لحاظ

    اس قدر شرم نبی اور خوف رب زینب میں ہے

    علم و تقویٰ پارسائی جو نہاں زہرا میں تھا

    رب تعالیٰ کی عنایت سے وہ سب زینب میں ہے

    غیر کی نظریں ذرا اپنی طرف اٹھنے نہ دیں

    بے ردائی میں بھی یوں پاس ادب زینب میں ہے

    فاطمہ کے مثل قربانی نہ کیوں دیتیں بھلا

    سر سے پا تک فاطمہ کا عکس جب زینب میں ہے

    دین کی خاطر اے شاہدؔ سہہ کے غم ہنستے ہوئے

    اپنا سب قربان کر دینے کا ڈھب زینب میں ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 228)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے