شیدائے تجلی ہے پروانہ جسے کہئے
شیدائے تجلی ہے پروانہ جسے کہئے
اسرار کا محرم ہے دیوانہ جسے کہئے
ساقی کی نگاہوں کا مستانہ جسے کہئے
سرشار محبت ہے دیوانہ جسے کہئے
لبریز ہیں پیمانے مخمور ہیں دیوانے
نظارہ ہے ساقی کا مے خانہ جسے کہئے
ان مست نگاہوں نے سو جام پلائے ہیں
حاصل ہے مجھے ذوق رندانہ جسے کہئے
اے ساقئ مے خانہ کچھ اور نوازش ہو
خالی ہے ابھی تک دل پیمانہ جسے کہئے
معلوم نہیں تجھ کو اے چشم تماشائی
آگاہ حقیقت ہے دیوانہ جسے کہئے
ہر گوشۂ دل میں ہے تصویر رخ جاناں
یہ دل ہے عجب کعبہ بت خانہ جسے کہئے
جس دن سے میرے دل کو آباد کیا تم نے
انوار کی جنت ہے کاشانہ جسے کہئے
دنیا کی زباں پر ہے صادقؔ میرا افسانہ
وہ بندۂ مولٰی ہوں دیوانہ جسے کہئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.