Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ارے ناداں یہ آسانی سے میرے دل سے نکلے گا

شمیم گوروی

ارے ناداں یہ آسانی سے میرے دل سے نکلے گا

شمیم گوروی

MORE BYشمیم گوروی

    ارے ناداں یہ آسانی سے میرے دل سے نکلے گا

    تری ترچھی نظر کا تیر ہے مشکل سے نکلے گا

    کلیجہ تھامنے ہی پر تمہیں مجبور کردے گا

    وہ نالہ جو دم آخر دل بسمل سے نکلے گا

    عبث ہیں کوششیں احباب کی ناحق وہ حیراں ہیں

    خیال یار ہے ارماں نہیں جو دل سے نکلے گا

    تصور میں بھی آئے یوں بھی آئے ہم نہ کہتے تھے

    ہمارا مطلبِ دل جذبۂ کامل سے نکلے گا

    سمجھتا ہوں مرا ارماں نہیں ہے غیر کی حسرت

    نکلنے کو وہ نکلے گا مگر مشکل سے نکلے گا

    میں ہوں وہ سوختہ قسمت بجھانے پیاس گر جاؤں

    تو شعلہ قعر دریا سے دھواں ساحل سے نکلے گا

    نہیں اس نے شمیم اس کی ادا نے مجھ کو مارا ہے

    نتیجہ حشر میں کیا دعویٰ باطل سے نکلے گا

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 181)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے