Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہیں قطرہ خوں سرخی تحریر نہیں ہے

شمیمؔ خیرآبادی

ہیں قطرہ خوں سرخی تحریر نہیں ہے

شمیمؔ خیرآبادی

ہیں قطرہ خوں سرخی تحریر نہیں ہے

بے درد یہ دل ہے کوئی تصویر نہیں ہے

بچنے کی ہمارے کوئی تدبیر نہیں ہے

جلد آؤ کہ اب موقع تاخیر نہیں ہے

بے مایہ ہے بیکار ہے بے قدر ہے بے فیض

زنجیر میں جو حلقۂ زنجیر نہیں ہے

پائی ہے تصور نے مرے شکل حقیقت

اب سامنے تو ہے تری تصویر نہیں ہے

ہلنے نہیں دیتی کہیں دیوانگیٔ عشق

پابند ہوں گو پاؤں میں زنجیر نہیں ہے

ہیں غم کے خطوط اس میں نہ اب نقشِ مسرت

اک سادہ ورق ہے دل دل دلگیر نہیں ۃے

کیوں کر میں شمیم آہ غمِ عشق چھپاؤں

ہر موج ہوا کیا میری تشہیر نہیں ہے

مأخذ :
  • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 155)
  • Author : عرفان عباسی

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے