Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دیکھنا ہے وہ جواباً ہم سے کیا کہنے کو ہیں

شمیمؔ خیرآبادی

دیکھنا ہے وہ جواباً ہم سے کیا کہنے کو ہیں

شمیمؔ خیرآبادی

MORE BYشمیمؔ خیرآبادی

    دیکھنا ہے وہ جواباً ہم سے کیا کہنے کو ہیں

    آج ہم بھی ان سے اپنا مدعا کہنے کو ہیں

    ناروا کہنے کو ہیں اور نا سزا کہنے کو ہیں

    الغرض وہ ہر طرح ہم کو برا کہنے کو ہیں

    بات جب بگڑے کوئی اس کا بتانا در کنار

    اور ہمیں الٹے ہمارے اقربا کہنے کو ہیں

    دیکھ کر مجھ کو کچھ ایسے مضطرب ہیں چارہ گر

    جیسے میرے درد کو وہ لا دوا کہنے کو ہیں

    سامنے ان کے ہوئی ہیں ہوش کی باتیں کبھی

    کیا خبر کیا کہہ رہے ہیں اور کیا کہنے کو ہیں

    دیکھ کر محفل کا رخ ان کی نظر پہچان کر

    ابتدائے غم کو بھی ہم انتہا کہنے کو ہیں

    وقت پر جو کام آئے دوست ہے وہ اے شمیمؔ

    یوں تو اپنے بھی عزیزو آشنا کہنے کو ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 157)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے