Sufinama

وفور نشہ میں دست ساقی سے گھر کے جام شراب اٹھا

شمیمؔ خیرآبادی

وفور نشہ میں دست ساقی سے گھر کے جام شراب اٹھا

شمیمؔ خیرآبادی

MORE BYشمیمؔ خیرآبادی

    وفور نشہ میں دست ساقی سے گھر کے جام شراب اٹھا

    کہ چرخ سے گر کے یہ زمیں پر زمیں سے آفتاب اٹھا

    جو وہ تھی تقدیر کی رسائی تو یہ ہے قسمت کی نارسائی

    کہ ہوگی ویسے ہی یہ جدائی جو ان کا مجھ سے حجاب اٹھا

    ہے مشتعل آتشِ جگر سے کسی پری رخ کا آتشیں رخ

    کہ یہ جو بھڑکی ادھر، ادھر بھی دھواں سا زیر نقاب اٹھا

    کرم کرے ان کی دستگیری کہ بار عصیاں کا اس قدر ہے

    کہ دو قدم بھی نہ چل سکا پھر جولے کے فرد حساب اٹھا

    شمیمؔ بحر جہان فانی میں زندگانی ہے ایک دم کی

    وہیں بہ شکل حباب بیٹھا کوئی جو مثل حباب اٹھا

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 157)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے