جانے کیوں روزگار دنیا سے
ہم کو وحشت ہے کار دنیا سے
خواہشوں نے جکڑ رکھا ہے ہمیں
سے نکلیں حصار دنیا سے
اک نہ اک دن نڈھال ہو کے تمہیں
باہر آنا ہے غار دنیا سے
ہم مسافر ہیں آخرش ہم بھی
جائیں گے رہ گزار دنیا سے
اب یہی قبر ہے ترہ مسکن
باہر آ جا خمار دنیا سے
ہم تو دنیا پرست ہیں ہم کیا
دور رہتے مدار دنیا سے
روز اول سے گلشن دل میں
رونقیں ہیں بہار دنیا سے
روح کو بھی تو غسل ہے درکار
اٹ گئی ہے غبار دنیا سے
شادؔ دانستہ کچھ دریدہ دہن
ہیں الگ کار و بار دنیا سے
- کتاب : Harf-e-Isbat (Pg. 127)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.