Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میری یادوں سے جڑے لوگ کہاں جائیں گے

شریف اطہر

میری یادوں سے جڑے لوگ کہاں جائیں گے

شریف اطہر

میری یادوں سے جڑے لوگ کہاں جائیں گے

چھوڑ کر مجھ کو مرے لوگ کہاں جائیں گے

اگلے وقتوں کے سخن ور ہیں بہت خوب مگر

لکھنے والے یہ نئے لوگ کہاں جائیں گے

اپنے دربار میں آنے کو کہا ہے اس نے

یار ہم جیسے کھرے لوگ کہاں جائیں گے

میں کسی طرح پہنچ جاؤں گا منزل پہ مگر

میری دیوار بنے لوگ کہاں جائیں گے

ان کو تشہیر کے میداں سے الگ ہی رکھئے

ایسی باتوں میں بڑے لوگ کہاں جائیں گے

کر کو دنیا کی سمجھ ہی نہیں کوئی اطہرؔ

سوچتا ہوں یہ بھلے لوگ کہاں جائیں گے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے