Sufinama

سدا بہ صورت صحرا نہیں رہوں گا میں

شریف اطہر

سدا بہ صورت صحرا نہیں رہوں گا میں

شریف اطہر

MORE BYشریف اطہر

    سدا بہ صورت صحرا نہیں رہوں گا میں

    تمام عمر تو پیاسا نہیں رہوں گا میں

    میں اپنے آپ کا ہونے سے یوں بھی ڈرتا ہوں

    کہ اس کے بعد کسی کا نہیں رہوں گا میں

    بچھڑتے وقت دلاسہ مجھے وہ کیا دیتا

    وہ جانتا تھا کہ زندہ نہیں رہوں گا میں

    تو اب کی بار ملے گا تو خود ہی دیکھے گا

    ترے گمان کے جیسا نہیں رہوں گا میں

    میں اپنی ذات میں ہو جاؤں گر ستارہ بھی

    کسی چراغ کو خطرہ نہیں رہوں گا میں

    زمانہ یوں ہی کرے گا جو رائیگاں اطہرؔ

    کسی کہانی کا حصہ نہیں رہوں گا میں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے