Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شریعت پہ ہو جس کو خوب استقامت

شاہ تراب علی قلندر

شریعت پہ ہو جس کو خوب استقامت

شاہ تراب علی قلندر

MORE BYشاہ تراب علی قلندر

    شریعت پہ ہو جس کو خوب استقامت

    وہ کیوں کر نہ ہو اہل کشف و کرامت

    ضرورت ہے علم اہل ارشاد و حق کو

    کہ جاہل کی نا معتبر ہے امامت

    قیامت کے عرصے کا عرصہ نہیں کچھ

    موئے جس گھڑی دو ہی دن ہے قیامت

    سلامت روی کا ہو جس کا طریقہ

    ہے اس وقت میں وہ ہی اہل ملامت

    یہی دونوں کام آتے ہیں عاقبت میں

    رہیں دین و ایمان اپنے سلامت

    نشاں پر لگے اس کا تیر دعا کب

    نہ چلہ کشی سے جھکے جس کا قامت

    ترابؔ انتقام عمل ہے مسلم

    جہاں میں بلا ہے گناہوں کی شامت

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے