Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ایک مے خوار کو اور کیا چاہیے

شارق ربانی

ایک مے خوار کو اور کیا چاہیے

شارق ربانی

MORE BYشارق ربانی

    ایک مے خوار کو اور کیا چاہیے

    جام پیمانہ اور مے کدہ چاہیے

    زندگی کا مزا تم کو لینا ہے گر

    مے کشو مے کدہ ڈھونڈھنا چاہیے

    ایک رند کو دیکھا ہے بت کی طرح

    جام پی کر اسے جھومنا چاہیے

    جو بھی کہتا ہے کہ میکشی ہے غلط

    اس سے اس کی وجہ پوچھنا چاہیے

    ایک مے خوار پر طنز کریے مگر

    اپنے اعمال بھی دیکھنا چاہیے

    جام نوشی کو آسان مت جانیے

    اس کی خاطر بھی اک آسرا چاہیے

    یوں تو مل جائیں گے لاکھ محبوب پر

    مجھ کو محبوب غم آشنا چاہیے

    مے کدہ کی نہ برباد ہو آبرو

    یہ بھی شارقؔ تمہیں سوچنا چاہیے

    مأخذ :
    • کتاب : افکار شارق (Pg. 63)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے