Sufinama

دل میں یاد تیری آنکھوں میں نور تیرا

شوق نیموی

دل میں یاد تیری آنکھوں میں نور تیرا

شوق نیموی

MORE BYشوق نیموی

    دل میں یاد تیری آنکھوں میں نور تیرا

    جس گھر کو میں نے دیکھا پایا ظہور تیرا

    جلوہ ترا عیاں ہے پستی ہو یا بلندی

    پھولوں میں بو ہے تیری تاروں میں نور تیرا

    یہ سر ترے قدم پر یوں ہی پڑا رہے گا

    جب تک نہ تو کہے گا بخشا قصور تیرا

    گردن جھکانے میں بھی کیا سربلندیاں ہیں

    پایا مراقبے میں اکثر حضور تیرا

    کہتا ہوں صدق دل سے دونوں کو خوشمنا ہیں

    مجھ کو تو عجز میرا تجھ کو غرور تیرا

    اپنی رگِ گلو سے پایا قریب تجھ کو

    غفلت یہ تھی کہ رستہ سمجھے تھے دور تیرا

    اپنے کرم کے صدقے محشر میں بخش دینا

    ہے اک ذلیل بندہ شوقؔ اے غفور تیرا

    مأخذ :
    • کتاب : بہارمیں اردو کی صوفیانہ شاعری (Pg. 185)
    • Author :محمد طیب ابدالی
    • مطبع : اسرار کریمی پریس الہ آباد (1988)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے