Sufinama

دریا میں حبابوں کو یہ بے خبر ی کیوں ہے

شیریں لکھنوی

دریا میں حبابوں کو یہ بے خبر ی کیوں ہے

شیریں لکھنوی

MORE BYشیریں لکھنوی

    دریا میں حبابوں کو یہ بے خبر ی کیوں ہے

    سودا نہیں گراں کو شوریدہ سری کیوں ہے

    کیا ظلم ہوا آخر دونوں جو ہنسے بولے

    برہم گل و بلبل سے بادِ سحری کیوں ہے

    گر لے کے رقیبوں کو آتے نہیں وہ اے دل

    پھر شاق مرے دل کو یہ خوشخبری کیوں ہے

    بوسہ کی طلب ایسی تقصیر نہ تھی کوئی

    بے وجہ خفا مجھ سے وہ رشک پری کیوں ہے

    آہیں سرِ لب خوں میں ڈوبی ہوئی آتی ہیں

    معلوم نہیں یارب پھر بے اثری کیوں ہے

    اے شیریںؔ طبیبوں سے پوچھو تو کبھی چل کر

    تشخیص تو ہو آخر درد جگری کیوں ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Naghma-e-Sheeri'n (Pg. 5)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے