Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اس ماہ رو کو جب سے کہ دیکھا ہے خواب میں

شیر علی خاں گداؔ

اس ماہ رو کو جب سے کہ دیکھا ہے خواب میں

شیر علی خاں گداؔ

MORE BYشیر علی خاں گداؔ

    اس ماہ رو کو جب سے کہ دیکھا ہے خواب میں

    کچھ نور دیکھتا ہوں نہیں آفتاب میں

    زلفیں تمہارے چہرے پہ بکھری ہیں اس طرح

    خورشید جس طرح سے چھپا ہے سحاب میں

    مخمور چشم مست کا اس کے ہوں ساقیا

    دیکھا ہے تو نے نشہ کب شراب میں

    ایسا ملیح حسن نہ دیکھا تھا آج تک

    یوسف کا حسن گرچہ لکھا ہے کتاب میں

    نکلے جو وقت شام وہ میدان میں کبھی

    آ جائے ہے تیرگی سی رخ آفتاب میں

    اب شاعری کو چھوڑ گداؔ عاقبت کو دیکھ

    مطلب کو کہہ جناب رسالت مآب میں

    مأخذ :
    • کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 17)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے