شیشے میں حسیں بادۂ گلفام حسیں ہے
شیشے میں حسیں بادۂ گلفام حسیں ہے
مے خانۂ اسلام کا ہر جام حسیں ہے
محراب کی رونق ہے کوئی زینت منبر
اصحاب محمدؐ کا ہر ایک نام حسیں ہے
فردوس کے باغوں کی بہاروں سے زیادہ
آرام گہہ ساقیٔ اسلام حسیں ہے
اللہ رے تنویر رخ و زلف محمدؐ
ہر صبح فروزاں ہے ہر اک شام حسیں ہے
اے صل علیٰ عارض ساقی کی بہاریں
مے خانہ منور ہے ہر اک جام حسیں ہے
زلفوں کا تصور سلاموں کی ہے بارش
مجبور غم عشق کی ہر شام حسیں ہے
کونین نے پائی ہے حیاتؔ اس سے تجلی
وہ عرش سے بھی جلوہ گہہ عام حسیں ہے
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 174)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.