Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ستم گر باز کیوں آئے محبت مہرباں کیوں ہو

سید فیضان وارثی

ستم گر باز کیوں آئے محبت مہرباں کیوں ہو

سید فیضان وارثی

MORE BYسید فیضان وارثی

    ستم گر باز کیوں آئے محبت مہرباں کیوں ہو

    میں جس کے خواب دیکھوں ہوں وہ میرا ارمغاں کیوں ہو

    کہاں کا عشق کیسا درد کاہے آہ دل کو ہے

    کیا ہے عشق ہم نے جو تو اس دل کو اماں کیوں ہو

    تبہ ہو کر محبت میں نشاں ہم نے مٹایا ہے

    تباہی دل پہ جو آئے تو باقی پھر نشاں کیوں ہو

    ہوئے رسوا محبت میں تو پھر غم دوست بن بیٹھا

    ہوا جب دوست غم اپنا تو دل یہ شادماں کیوں ہو

    شکستہ دل شکستہ ہم شکستہ جان ہے تن ہے

    یہ سب ہم نے کمایا ہے کسی سے اب نہاں کیوں ہو

    اثرؔ یہ عشق ہے اس میں سوا وحشت نہیں کچھ بھی

    ہے جس بھی دل میں یہ بستا وہاں پھر گل سِتاں کیوں ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے