Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ابھی تو درد سے اس دل کا رابطہ ہے وہی

سوز نجیب آبادی

ابھی تو درد سے اس دل کا رابطہ ہے وہی

سوز نجیب آبادی

MORE BYسوز نجیب آبادی

    ابھی تو درد سے اس دل کا رابطہ ہے وہی

    ہماری راہ میں کانٹوں کا سلسلہ ہے وہی

    یہ آنکھ خواب ستاروں کے دیکھتی تھی مگر

    مرے نصیب میں جو تھا مجھے ملا ہے وہی

    چھڑا کے ہاتھ غم زندگی سے جاؤں کہاں

    فلک وہی ہے زمیں کا بھی دائرہ ہے وہی

    وہی کھلی ہوئیں آنکھیں ہیں چاند سورج کی

    تری تلاش میں جاتی ہوئی ہوا ہے وہی

    بھروسہ سوزؔ طلوع سحر کا ہے ورنہ

    اندھیری رات ہے ظلمت کا سامنا ہے وہی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے