ہاتھوں کے لئے برگ حنا ڈھونڈنے والے
ہاتھوں کے لئے برگ حنا ڈھونڈنے والے
ناکام پلٹ آئے وفا ڈھونڈنے والے
رکھ آنکھ میں منزل کی تمنا کا اجالا
ہر موڑ پہ رستے میں دیا ڈھونڈنے والے
اب ہم کو کسی گھر کسی کوچے کی خبر کیا
ہیں ہم تو خود اپنا ہی پتہ ڈھونڈنے والے
آزار مسلسل ہے یہ انسان کا جیون
تھک جائیں گے اس دکھ کی دوا ڈھونڈنے والے
سینے سے لگا لیتے تھے ہر موج بلا کو
ہر غم میں ترے غم کا مزا ڈھونڈنے والے
کم یاب ہیں اس دور بد اطوار کے اندر
ہونٹوں پہ بزرگوں کی دعا ڈھونڈنے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.