Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

زبس کوئے ملامت میں ہوں خوگر بادہ نوشی کا

صوفی منیری

زبس کوئے ملامت میں ہوں خوگر بادہ نوشی کا

صوفی منیری

MORE BYصوفی منیری

    زبس کوئے ملامت میں ہوں خوگر بادہ نوشی کا

    گریباں چاک ہے ہاتھوں سے میرے پردہ پوشی کا

    مری فریاد پر بھی اب گمان شور مستی ہے

    بھرا افسانہ ہو کر کان میں نے حق نیوشی کا

    نہ ہو بدنام مے ڈرتے ہیں ورنہ ہم سے رندوں کا

    جواب پندِ ناصح میں سبب کیا تھا خموشی کا

    چراغ دیر و کعبہ میں کرے کب فرق پروانہ

    دل عاشق ہے بندہ یار کی جلوہ فروشی کا

    بٹھا ئے گی مجھے گوشے میں یہ افسردگی آخر

    دم احباب سے اب سرد ہے دل گر مجوشی کا

    میاں مٹھو نہ بننا اپنے منہ سے دیکھنا صاحب

    نہ لانا رنگ صوفیؔ کر کے دعویٰ سبز پوشی کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے