بہت مضطر بہت درد آشنا دل
عجب آفت کا ٹکڑا ہے مرا دل
وفا کیا اور وفا کا تذکرہ کیا
تمہارے سامنے جب رکھ دیا دل
یہ دل میں تو نے پیکاں رکھ دیا ہے
کہ دل میں رکھ دیا اک دوسرا دل
ہم اپنے دل کی حالت سن کے روئے
ہمارا حال سن کر رو دیا دل
یہ بجلی ہے کہ شعلہ ہے کہ سیماب
مرے آغوش میں ہے کیا بلا دل
ہر اک سے ہے وفا کی تم کو امید
ہر اک دل کو سمجھتے ہو مرا دل
اسے جنبش نہیں ہوتی فغاں سے
خدا نے کیا بنایا ہے ترا دل
تبسمؔ ہے عجب واژونیٔ بخت
میں ہنستا ہوں تو روتا ہے مرا دل
- کتاب : Kulliyat-e-Sufi Tabassum (Pg. 102)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.