میں خستہ و رنجیدہ آوارۂ الفت ہوں
میں خستہ و رنجیدہ آوارۂ الفت ہوں
میں دوو پریشاں ہوں بکھری ہوئی نکہت ہوں
تو آیت ربانی تو رہبر وجدانی
اور تیری عطاؤں کی اک میں بھی حکایت ہوں
ویرانۂ ہستی میں آباد کہاں کچھ بھی
میں اس میں یقیناً بس تیری ہی کرامت ہوں
ہنگامۂ دنیا میں اتنا سا ہے افسانہ
اک شوق کی حسرت ہوں اک دل کی شکایت ہوں
ٹھہراؤ جب آیا کچھ بے تاب طبیعت میں
معلوم ہوا کتنی سمٹی ہوئی وسعت ہوں
ہے سجدہ گہہ عالم نقش کف پا تیرا
مسجود قدم تیری میں مثل شہادت ہوں
کوثرؔ مری قسمت ہیں بے چین تمنائیں
ٹھہرا ہوا رستہ ہوں ہوتی ہوئی ہجرت ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.