Sufinama

اک طلسم حسن قدرت چشم جانانہ بھی ہے

قیس زنگی پوری

اک طلسم حسن قدرت چشم جانانہ بھی ہے

قیس زنگی پوری

MORE BYقیس زنگی پوری

    اک طلسم حسن قدرت چشم جانانہ بھی ہے

    مئے بھی ہے میکش بھی ہے ساقی بھی پیمانہ بھی ہے

    نور قدرت بھی ہے ان آنکھوں میں تصویریں بھی ہیں

    غور سے دیکھو تو کعبہ بھی ہے بت خانہ بھی ہے

    اہل دل سے پوچھ لو کیفیت چشم حسیں

    زہرکا ساغر بھی ہے امرت کا پیمانہ بھی ہے

    روک دیتی ہے نگاہِ ناز وحشت کے قدم

    بس اسی زنجیر سے مجبور دیوانہ بھی ہے

    چشم افسوں ساز میں سب کچھ ہے اور کچھ بھی نہیں

    جس طرح دنیا حقیقت بھی ہے افسانہ بھی ہے

    دل کی دنیا ہی نہیں ہے زیر فرمان نظر

    رجعت خورشید کا مشہور افسانہ بھی ہے

    مئے پرستو بزم میں ہشیار رہنا دیکھنا

    قیس ؔکہتے ہیں جسے شاید وہ دیوانہ بھی ہے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 229)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے