Sufinama

خواب عدم سے عشق نے ہم کو جگا دیا

سید امجد علی شاہ

خواب عدم سے عشق نے ہم کو جگا دیا

سید امجد علی شاہ

MORE BYسید امجد علی شاہ

    خواب عدم سے عشق نے ہم کو جگا دیا

    آنکھیں کھلیں کہ روز تماشہ دکھا دیا

    دنیا و دیں کے قبض میں رہتا تھا دل بہت

    شکر خدا کہ عشق نے جھگڑا مٹا دیا

    آئے تھے ہم عدم سے کے دیکھیں گے نور حق

    غفلت نے آہ بھر کے جہاں میں سلا دیا

    جس وقت تیغ کھینچ کے آیا وہ گل بدن

    مانند غنچہ ہم نے سر اپنا جھکا دیا

    جو چیز دے چکے اسے پھر مانگتے نہیں

    اس شمع رو کو ہم نے دل اپنا دیا دیا

    شمع ازل کا نور جو روشن ہوا بہت

    فانوس دل میں اس کو خدا نے چھپا دیا

    اصغرؔ سوال جس نے کیا تھا الست کا

    قالو بلا جواب خود اس نے سکھا دیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے