Font by Mehr Nastaliq Web

‎جہاں کے دو راہ پر یاروں مدار کار غلط

سید امجد علی شاہ

‎جہاں کے دو راہ پر یاروں مدار کار غلط

سید امجد علی شاہ

MORE BYسید امجد علی شاہ

    ‎جہاں کے دو راہ پر یاروں مدار کار غلط

    ‎نفس کی آمد و شد کو کرو شمار غلط‎

    تمہارے قول کو ہم نے بہت بار  دیکھا

    کہ نہ ایک بار غلط ہے ہزار بار غلط

    ‎جو دیکھا گلشن دوراں کی سیر کر ہم نے

    خزاں درست و لیکن کہوں بہار غلط

    ‎خدا تو فاعل  مختار ہے و لیکن ہم

    ‎اسیر جبر ہوئے اور نہ اختیار غلط

    علی کے نام سے امجدؔ علی کی حرمت ہے

    جہاں میں کون کرے اس کو بے وقار غلط

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے