Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آیا نہیں وہ انجمن آرا کئی دن سے

ثروت رامپوری

آیا نہیں وہ انجمن آرا کئی دن سے

ثروت رامپوری

MORE BYثروت رامپوری

    آیا نہیں وہ انجمن آرا کئی دن سے

    محروم ہے یہ چشم تماشا کئی دن سے

    دیکھا نہیں وہ رشک مسیحا کئی دن سے

    بے کیف نظر آتا ہے جینا کئی دن سے

    گھبرائی ہوئی پھرتی ہیں ہر سمت نگاہیں

    دیکھا نہیں وہ حاصل دنیا کئی دن سے

    کیوں بیٹھے بٹھائے مرا دل بیٹھ رہا ہے

    تاریک نظر آتی ہے دنیا کئی دن سے

    خالی نظر آنے لگا آغوش تصور

    ہے پیش نظر حشر کا نقشہ کئی دن سے

    اس کو شب فرقت کہیں یا عکسِ قیامت

    دیکھا نہیں جس شب کا سویرا کئی دن سے

    مشتاق ہیں ثروتؔ ہمہ تن دیر نگاہیں

    دیکھی نہیں وہ نرگس شہلا کئی دن سے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 103)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے