Font by Mehr Nastaliq Web

پانے کی اس کو دھن ہے سراسر لگی ہوئی

سید فیضان وارثی

پانے کی اس کو دھن ہے سراسر لگی ہوئی

سید فیضان وارثی

MORE BYسید فیضان وارثی

    پانے کی اس کو دھن ہے سراسر لگی ہوئی

    بیتابیِ دل کو میرے ہے یکسر لگی ہوئی

    جانے نہ کس پہر میں چلا آئے میرا یار

    میری نظر ہے آٹھوں پہر پر لگی ہوئی

    مجھ کو نہیں ہے چین تو وہ بھی ہے بے قرار

    دونوں طرف ہے آگ برابر لگی ہوئی

    ٹھنڈا نہ کر سکے گا جسے آبِ ہفت بحر

    وہ آگ میرے دل کے ہے اندر لگی ہوئی

    اب پڑھ لو مجھ پہ فاتحہ اے میرے دوستوں

    پیچھے ہیں میرے تیغِ ستم گر لگی ہوئی

    ہوگا نہ ہم پہ کچھ بھی دعاؤں کا اب اثرؔ

    قاتل نظر ہے شوخ کی ہم پر لگی ہوئی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے