Sufinama

یہ زندگی بھی عجب مشغلہ لگے ہے مجھے

حسن سرمدؔ

یہ زندگی بھی عجب مشغلہ لگے ہے مجھے

حسن سرمدؔ

MORE BYحسن سرمدؔ

    یہ زندگی بھی عجب مشغلہ لگے ہے مجھے

    امید و بیم کا اک سلسلہ لگے ہے مجھے

    ستم میں اس کے کرم کا مزا لگے ہے مجھے

    جفا کرے ہے وہ جتنی وفا لگے ہے مجھے

    عطا کیا ہے محبت نے درد کا یہ مزاج

    کسی کا جرم ہو اپنی خطا لگے ہے مجھے

    گلی گلی میں جو چرچا اسی کی ہوتی ہے

    یہ درد عشق برا سانحہ لگے ہے مجھے

    نظر کا میری کرشمہ ہے اور کیا کہئے

    کہ جس کو دیکھیے وہ آپ سا لگے ہے مجھے

    نشان منزل محبوب کیا ملے مجھ کو

    جو راہزن ہے وہی رہنما لگے ہے مجھے

    مأخذ :
    • کتاب : دبستانِ عظیم آباد (Pg. 80)
    • مطبع : نکھار پریس مئو ناتھ بھنجن (1982)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے