اسے بوسوں سے فرصت ہے نہ اس کو شکوۂ غم ہے
اسے بوسوں سے فرصت ہے نہ اس کو شکوۂ غم ہے
بڑی مشکل میں ہیں دونوں دہن تیرا زباں میری
تم ایسے بے حجابانہ نہ آؤ سامنے میرے
نظر لگ جائے گی تم کو نصیب دشمناں میری
انہیں ضد ہے کہ حال درد دل ہم پر نہ ظاہر ہو
مجھے اصرار ہے اس پر کہ سن لیں داستاں میری
الٰہی کس غضب میں پڑ گیا ہوں ان کو دل دے کر
زمانہ تاک میں ہے گھات میں ہے آسماں میری
کہے گا باغؔ کیا میری طرح میری حقیقت کو
کہاں سے لائے گا قاصد دہن میرا زباں میری
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 80)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.