نگاہ ناز کا بندہ ہوں عمر بھر کے لئے
نگاہ ناز کا بندہ ہوں عمر بھر کے لئے
خدا نے خلق کیا ہے تری نظر کے لئے
در قبول اگر بند ہے تو کھل جائے
تڑپ رہی ہیں دعائیں مری اثر کے لئے
یہ اضطراب نہیں ہے غم اسیری ہے
تڑپ رہا ہوں تہ دام بال و پر کے لئے
جناب باغؔ کے کہنے کو مان لو وہ تو
غلام بننے کو حاضر ہے عمر بھر کے لئے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 81)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.