تذکرہ کر کے ان کی قامت کا
تذکرہ کر کے ان کی قامت کا
سلسلہ چھیڑ دوں قیامت کا
وہ سہے رنج کانپ اٹھتا ہوں
نام سنتا ہوں جب محبت کا
تم نے گر دل نہیں لیا تو بتاؤ
کون تھا پھر تمہاری صورت کا
تازہ ہوتی ہے یاد صبح وطن
دیکھ کر رنگ شام غربت کا
جب سے دیکھے تیرے نقش و نگار
رنگ کچھ اور ہے طبیعت کا
لے کے دل باغؔ سے یہ فرمایا
شکریہ آپ کی عنایت کا
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 77)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.