Font by Mehr Nastaliq Web

جب تصور میں وہ صورت ہوگی

کاظم علی باغ

جب تصور میں وہ صورت ہوگی

کاظم علی باغ

MORE BYکاظم علی باغ

    جب تصور میں وہ صورت ہوگی

    دل کے ہر گوشے میں جنت ہوگی

    سر محشر نہ سنو قصۂ غم

    ایک قیامت میں قیامت ہوگی

    کوئی لیتا تو ہے دل میں چٹکی

    تو نہ ہو تیری شرارت ہوگی

    آپ برباد کریں گے مجھ کو

    آپ کے ہاتھ میں قسمت ہوگی

    کاش ہوگی جو مری بربادی

    خود بدولت کی بدولت ہوگی

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 77)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے