جو دل کو میسر ہے وہ مہماں کے لئے ہے
جو دل کو میسر ہے وہ مہماں کے لئے ہے
اک بوند لہو کی تیر پیکاں کے لئے ہے
انکار نہیں شوق سے آتا ہے تو آئے
کچھ دل میں جگہ وصل کے ارماں کے لئے ہے
اک دل تھا اسے کھو ہی چکے راہ طلب میں
یہ جان جو باقی ہے وہ جاناں کے لئے ہے
ممکن ہی نہیں دست و گریباں ہو عدو سے
دامن تو ترا میرے گریباں کے لئے ہے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 78)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.