Font by Mehr Nastaliq Web

مقابل میں عدو ہے اور میں ہوں

کاظم علی باغ

مقابل میں عدو ہے اور میں ہوں

کاظم علی باغ

MORE BYکاظم علی باغ

    مقابل میں عدو ہے اور میں ہوں

    قیامت رو بہ رو ہے اور میں ہوں

    تلاش یار میں اک عمر گزری

    اسی کی جستجو ہے اور میں ہوں

    مآل زندگی ہے جلوۂ دوست

    یہی اک آرزو ہے اور میں ہوں

    خدا جانے کرے گی کیا قیامت

    وہ چشم جنگجو ہے اور میں ہوں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 79)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے