Font by Mehr Nastaliq Web

دل سے تصویر خیالی جائے گی

کاظم علی باغ

دل سے تصویر خیالی جائے گی

کاظم علی باغ

MORE BYکاظم علی باغ

    دل سے تصویر خیالی جائے گی

    اور اس میں جان ڈالی جائے گی

    تیری حسرت میرے ارمانوں کے ساتھ

    دل کے گہوارے میں پالی جائے گی

    حسرتوں کو شوق سے پامال کر

    دل کی یہ دنیا بسائی جائے گی

    چن رہا ہوں داغہائے دل کو میں

    ان کے گھر پھولوں کی ڈالی جائے گی

    لاکھ دیکھو آئینہ میں ان کا مثل

    کیا وہ شان بے مثالی جائے گی

    خوں بہائے گی جو چشم عندلیب

    تب گلوں میں کھنچ کے لائی جائے گی

    خود نزاکت سے سنبھل سکتے نہیں

    تیغ کیا تم سے سنبھالی جائے گی

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 79)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے