Font by Mehr Nastaliq Web

کیا کہوں کیا سنا دیا تونے

کاظم علی باغ

کیا کہوں کیا سنا دیا تونے

کاظم علی باغ

MORE BYکاظم علی باغ

    کیا کہوں کیا سنا دیا تونے

    مر رہا تھا جلا دیا تونے

    اس جہاں کو بنا کے آئینہ

    اپنا جلوہ دکھا دیا تونے

    بھر دیا دامن تمنا کو

    وہ دیا وہ دلا دیا تونے

    رہروان عدم کے جانے کا

    ایک رستہ بتا دیا تونے

    محو حیرت ہیں حضرت موسیٰ

    وہ تماشہ دکھا دیا تونے

    باغؔ بیکس کو اپنی رحمت سے

    کیا وہ تھا کیا بنا دیا تونے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 77)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے