Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اگر دست جنوں معروف احساں اور ہو جاتا

مسعود لکھیم پوری

اگر دست جنوں معروف احساں اور ہو جاتا

مسعود لکھیم پوری

MORE BYمسعود لکھیم پوری

    اگر دست جنوں معروف احساں اور ہو جاتا

    وقار دامن جیب و گریباں اور ہو جاتا

    جو مسجد سے نکل کر آپ سوئے مے کدہ آتے

    جناب شیخ لطف دین و ایماں اور ہو جاتا

    ٹپکتا شام فرقت ساتھ اشکوں کے لہو دل کا

    یہ احساں تیرا مجھ پر چشم گریاں اور ہو جاتا

    کمی کیوں کی بہت نزدیک تھی منزل گریباں کی

    رسا کمبخت اپنا دست امکاں اور ہو جاتا

    بیابان محبت میں نہ ہوتی کشمکش اتنی

    اگر آباد دیوانوں سے زنداں اور ہو جاتا

    رگ گردن اگر مسعودؔ تیغ کند سے کٹتی

    مرے قاتل کا مجھ پر بار احساں اور ہو جاتا

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 286)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے