Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہم نفس صیاد جس دن مہرباں ہو جائے گا

مسعود لکھیم پوری

ہم نفس صیاد جس دن مہرباں ہو جائے گا

مسعود لکھیم پوری

MORE BYمسعود لکھیم پوری

    ہم نفس صیاد جس دن مہرباں ہو جائے گا

    دیکھ لینا یہ قفس بھی آشیاں ہو جائے گا

    کیا ضرورت ہے کہ میں اپنی زباں سے کچھ کہوں

    غیر کا میرا کسی دن امتحاں ہو جائے گا

    جبہ سائی تیرے در کی میں کروں گا صبح و شام

    کعبہ مقصود تیرا آستاں ہو جائے گا

    تم کو دکھلا دیں گے گر بدلی زمانے کی ہوا

    غیر کا قصہ ہماری داستاں ہو جائے گا

    ان سے چھڑ جائیں گی باتیں رنج کی شام وصال

    کیا خبر تھی دشمن جاں آسماں ہو جائے گا

    چاہیے مسعودؔ کچھ زاد سفر کی فکر بھی

    چند ہی دن میں روانا کارواں ہو جائے گا

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 287)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے