وجد کے عالم میں ہر ذرے کو رقصاں دیکھیے
وجد کے عالم میں ہر ذرے کو رقصاں دیکھیے
کس نے چھیڑا ساز دل پر نغمۂ جاں دیکھیے
فصل گل میں کون ہے جوش جنوں سے بے خبر
کس کا دامن دیکھیے کس کا گریباں دیکھیے
ایک رخ کعبہ ہے اس کا دوسرا ہے بت کدہ
ایک ہی دل کو بتائے کفر و ایماں دیکھیے
دو گھڑی کی زندگی کو میں نے سمجھا ہے حیات
میری حیرانی مرا خواب پریشاں دیکھیے
اعتبار جذبۂ دل یا غم افسردگی
کون ہوتا ہے شب فرقت میں پرساں دیکھیے
شاد کام زندگی ہونا کوئی آساں نہیں
پھول کا کھلنا یہ اوراق پریشاں دیکھئے
حسن ہی جب خود نما ہو کیا چھپائے گا حجاب
شمع کو فانوس کے پردے میں عریاں دیکھیے
تھیں مرے ذوق اسیری تک مری پابندیاں
گرتی ہے اک آہ میں دیوار زنداں دیکھیے
اعتماد شوق میں صبح وطن سے کم نہیں
میری آنکھوں سے مری شام غریباں دیکھئے
موت کی بگڑی سی اک صورت ہے ہادیؔ زندگی
رات دن کب تک یہی خواب پریشاں دیکھیے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 323)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.