پردے پردے میں یہ کیسی جلوہ آرائی ہوئی
پردے پردے میں یہ کیسی جلوہ آرائی ہوئی
حسن نا دیدہ کی اک دنیا تماشائی ہوئی
ذرے ذرے پر جہاں کے ہے وہی چھائی ہوئی
اعتبار حسن کثرت شان یکتائی ہوئی
حیرت جلوہ میں پڑ کر کھو گئی ہر آرزو
دشمن جان تمنا تیری رعنائی ہوئی
جانتا ہوں خوب میں باغ تمنا کی بہار
جو کلی آئی نظر اس میں وہ مرجھائی ہوئی
کیا بتاؤں کیا ہوا انجام ضبط شوق کا
دل کی ساری آرزو صرف شکیبائی ہوئی
کار فرما حسن تھا یا عشق کا تھا یہ قصور
میری رسوائی ہوئی یا تیری رسوائی ہوئی
ہائے وہ رنگ شکستہ جو بنا غماز عشق
آہ وہ حسرت جو دل میں رہ کے رسوائی ہوئی
کیا دکھاؤں دل کسی کو دل میں کچھ حالت بھی ہو
اک کلی باغ وفا کی وہ بھی مرجھائی ہوئی
اک نگاہ مست ساقی نے کیا ہادی خراب
عمر بھر کی توبہ صرف بادہ پیمائی ہوئی
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 323)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.