Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

چھپا ہوا دل محزوں میں راز رہنے دے

ہادی مچھلی شہری

چھپا ہوا دل محزوں میں راز رہنے دے

ہادی مچھلی شہری

چھپا ہوا دل محزوں میں راز رہنے دے

نہ چھیڑ اے نگۂ فتنہ ساز رہنے دے

کہیں نہ حد نوازش سے شوق دل بڑھ جائے

ہیں جس خیال میں اہل نیاز رہنے دے

قضائے عشق میں گم گشتۂ تحیر ہو

شعار عشق کو بے امتیاز رہنے دے

یہ درد درد محبت ہے تجھ کو کیا معلوم

یہ زندگی ہے مری چارہ ساز رہنے دے

مأخذ :
  • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 323)
  • Author : عرفان عباسی

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے