Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

رکھے قابو جو اپنے جی پہ کوئی

قدسی جائسی

رکھے قابو جو اپنے جی پہ کوئی

قدسی جائسی

MORE BYقدسی جائسی

    رکھے قابو جو اپنے جی پہ کوئی

    کیوں ہنسے میری بے خودی پہ کوئی

    اپنے ہی دل پہ جب نہیں قابو

    کیا بھروسا کرے کسی پہ کوئی

    حاصل زیست یاد موت کی ہے

    کہیں مرتا ہے زندگی پہ کوئی

    آئے مقتل میں مسکراتے ہوئے

    مر مٹا ان کی سادگی پہ کوئی

    میری قبر اور آپ ٹھکرائیں

    کہیں کچھ کہہ نہ دے اسی پہ کوئی

    اپنے بس میں نہ ہو جب اپنا دل

    رکھے الزام کیوں کسی پہ کوئی

    تیغ وہ تولتے ہیں ہنس ہنس کر

    جان دے دے نہ اس ہنسی پہ کوئی

    دار فانی میں کیا کرے قدسیؔ

    ناز دو دن کی زندگی پہ کوئی

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 249)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے