کھول آنکھ اپنی دیکھ عیاں حق کا نور ہے
کھول آنکھ اپنی دیکھ عیاں حق کا نور ہے
ہر برگ و ہر شجر میں اسی کا ظہور ہے
جس جا پا نور حق کا ہووے تم پہ جلوہ گر
سمجھوں میں اس زمیں کو وہی کوہ طور ہے
ساجد اٹھا قدم نہیں جائے قیام ہے
اپنا مقام جو ہے وہ منزل تو دور ہے
مخلوق تو ہوا ہے فقیری کے واسطے
بے فائدہ ہوس تجھے مال وفور ہے
جتنا ملے جہاں میں قناعت اسی پہ کر
کر ترک حرص و آز گر اہل شعور ہے
فانیؔ قریب موت ہے رہ یاد حق میں تو
یہ دم تو واپسیں ہے کل نفخ صور ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.